وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ ایپ کے لیے فنگرپرنٹ لاک کا فیچر متعارف کرا دیا
وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اب اینڈروئیڈ صارفین ایپلی کیشن کو فنگرپرنٹ سنسر سے بھی لاک کر سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر سے و ٹس ایپ کی سیکورٹی مزید بہتر ہو جائے گی۔ اس فیچر سے فون انلاک ہونے کے باوجود وٹس ایپ کھولتے ہوئےایک بار پھر فنگرپرنٹس مہیا کرنے ضروری ہونگے۔
یہ فیچر پچھلے فروری میں آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ اب اسے اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
Email This Postاس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے Settings مینو سے Account اور پھر Privacy کے تحت Fingerprint Lock کا انتخاب کرنا ہوگا۔
اس فیچر سے آپ فنگرپرنٹ سے ایپ کو کھول سکیں گے لیکن یاد رہے کہ اس فیچر کے باوجود وٹس ایپ پر آنے والی فون کالز کا جواب ایپ کے لاک ہوتے ہوئے بھی دیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر سے صارفین ایپ کے لاک ہونے کا وقت فوری، 1 منٹ بعد اور 30 منٹ بعد منتخب کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے صارفین چاہیں تو نوٹی فیکیشن میں میسج کا ٹیکسٹ اور بھیجنے والا نام بھی دیکھ سکتے ہیں اور چاہیں تو نوٹی فیکیشن کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.