ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تار یخ میں 30نومبر تک توسیع
ایف بی آر نے گذشتہ مالی سال کے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تار یخ میں 30نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
آج ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آخری دن تھا۔ اس سے قبل یہ تاریخ 30 ستمبر تھی، جسے بڑھاکر 31 اکتوبر2019ء کیا گیا تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق ابھی تک تقریباً دس لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ جبکہ گذشتہ سال 29 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.