وزیراعظم کی ٹیرف نظام مزید بہتر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ٹیرف نظام میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اجلاس موجودہ ٹیرف کے صنعت اور برآمدات پر اثرات کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو صنعت و حرفت کے فروغ خصوصاً درآمدات پر ٹیرف کی شرح پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے صنعت و حرفت کے لیے ٹیرف نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سے ملک کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکےگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.