انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 7پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.82روپے سے کم ہو کر155.75روپے اور قیمت فروخت155.92روپے سے کم ہو کر155.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے سے کم ہو کر155.50روپے اور قیمت فروخت156.10روپے سے کم ہو کر155.80روپے ہو گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50،50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 172.50روپے سے بڑھ کر173روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 199.50ورپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر202روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں20پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.