میکسیکو: ڈے آف ڈیڈ فیسٹیول پر شاندار پریڈ

میکسیکو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکترینہ ڈے آف ڈیڈ فیسٹیول کے موقع پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے لیے ہزاروں افراد مُردوں کا روپ دھار کر سڑکوں پر پریڈ کرتے دکھائی دیئے۔

لا کترینہ کا لفظ ڈھانچے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسی لیے میکسیکو سٹی میں لوگ مُردوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خوفناک روپ اختیار کرتے ہیں۔

جنوبی امریکا میں منائے جانے والے مُردوں کے دن لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں اور ان کی بخشش کے لیے عبادت کرتے ہیں جو اکتوبر کے آخری ہفتوں میں منایا جاتاہے۔

واضح رہے میکسیکو میں ڈے آف ڈیڈ ہر سال 2 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.