قاہرہ میں آرٹ اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد

قاہرہ میں دوسرے بین الاقوامی آرٹ اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں کلاسیکل میوزک اور آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے دوسرا مینئیل پیلیس فیسٹول منایا جارہا ہے، فیسٹول میں اسپین، اٹلی اور عراق سمیت دُنیا بھر سے کلاسیکل موسیقار شرکت کررہے ہیں۔

فیسٹیول میں مینئیل پیلس کے عجائب گھر میں رکھے آرٹ کے نمونے بھی عوام کی دلچسپی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

فیسٹول کے انعقاد کا مقصد جہاں محل کے ورثے کو محفوظ کرنا ہے وہیں مشترکہ کنسرٹس اور وارک شاپس کے ذریعے مصری کلاسیکل موسیقی کا احیاء بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیسٹول 9 نومبر تک جاری رہے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.