ملک کے پچاس بڑے شہروں میں 5 جی سروس کا آغاز
چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی کی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری کمپنی چائنا موبائل، چائنا یونی کام اور ٹیلی کام نے فائیو جی نیٹ ورک کا افتتاح جمعے کے روز کیا۔
رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے فائیو جی نیٹ ورک آئندہ سال متعارف کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا البتہ جنوبی کوریا، امریکا اور برطانیہ کو دیکھتے ہوئے اسے اب فوری طور پر متعارف کرایا گیا۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائیو جی سروس بیجنگ اور شنگھائی سمیت ملک کے 50 شہروں میں دستیاب ہوگی اور صارف 128 یوآن سے 599 یوآن فیس ادا کر کے اسے استعمال کرسکیں گے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے رواں سال کے اختتام تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ چین کی جانب سے فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ایک ایسے وقت میں کرایا گیا کہ جب امریکا نے موبائل کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اُسے بلیک لسٹ قرار دیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.