مائیکروسافٹ ، جاپان میں ملازمین سے کم کام لے کر اپنی مصنوعات کی فروخت اور لاگت میں اضافہ کر نے میں کامیاب

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے جاپان میں اپنے ملازمین سے کم کام لے کر اپنی مصنوعات کی فروخت اور لاگت میں اضافہ کر لیا۔مائیکرو سافٹ جاپان نے اپنے چار ہفتوں کے ایک منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے رواں سال اگست میں ہر جمعہ کو اپنے دفاتر بند رکھے، جس سے تمام 2,300 کل وقتی کارکنوں کو خصوصی رخصت مل گئی، اس کے علاوہ دفتری اجلاسوں یا میٹنگز کے لئے وقت کو زیادہ سے زیادہ 30 منٹ تک محدود کر کے اس کے متبادل آن لائن دو بدو چیٹس کے ذریعے میٹنگز بھگتانے کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ اِن آن لائن میٹنگز میں شریک ہونے والوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ پانچ رکھی گئی اور کارکنوں کو بھی ای میل کی بجائے آن لائن مواصلات کے استعمال کی ترغیب دی گئی ۔مائیکرو سافٹ کے مطابق ان کی اس تمام مشق کے نتائج بہت مثبت رہے ،اس تجربے کے دوران ماہ اگست میں بجلی کی کھپت میں ایک چوتھائی اور کاغذات کے استعمال میں نصف کمی واقع ہوئی۔گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں ان کے ہر ملازم کی طرف سے سیل میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔فرم نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملازمین مختلف طریقوں سے کام کرنا چاہتے ہیںاور ان کے اس ماڈل سامنے رکھتیہوئے استعداد کار اضافہ کیا جا سکتا ہے۔مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ وہ اس سال موسم سرما میں بھی ایسا ہی پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں لیکن اس مرتبہ خصوصی ہفتہ وار تعطیل نہیں ہو گیناس کے بجائے ، ملازمین کو اپنی سالانہ چھٹیاں استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔یاد رہے کہ جاپان میں کام کرنے والی جگہوں پر دبائو اور اوور ٹائم کرنے کی وجہ سے ملازمین میںخودکشی کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے ایسی موت کے لئے وہاں "کروشی” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.