آئندہ انتخابات میں وزیراعظم ایک خاتون ہوں گی
عمران خان کے اقتدار کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں،اسی طرح مولانا فضل الرحمان بھی مزید مقبولیت حاصل کریں گے، دونوں کے ستارے روشن ہیں۔ معروف آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان
ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے معروف آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اومولانا فضل الرحمان کے تنازعہ میں روحانی شخصیات بھی ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ پیروں و فقیر وں کے ساتھ مرحومہ والدہ کی ابدی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ مولانا افضل الرحمان مذہبی رہنما اور سیاستدان ہونے کے ساتھ پہنچے ہوئے عامل بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زائچہ کے مطابق عمران خان اور فضل الرحمان کے ستارے انتہائی روشن ہیں۔ عمران خان کے اقتدار کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے اور اسی طرح مولانا فضل الرحمان بھی مزید مقبولیت حاصل کریں گے۔ زائچہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کی زندگیوں کو سخت خطرات ہیں اس لئے انہیں چاہئیے کہ اپنی سکیورٹی میں کوتاہی نہ بڑھیں اور اسے مزید بڑھائیں۔انہوں نے پیشن گوئی کی کہ آئندہ انتخابات میں ملک کی خاتون وزیر اعظم ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی موجودہ حکومت صرف 24 ماہ رہے گی، عمران خان خود قومی و صوبائی اسمبلیاں توڑکر صدارتی نظام نافذ کر دیں گے ۔ مستقبل قریب میں ملک پر دو اڑھائی سال عورت حکمرانی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ آسٹرو پامسٹ نے مزید بتایا کہ اقتدار کا ہما شہباز شریف کے سر پر منڈلاتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔آصف زرداری کی پیپلزپارٹی کا سیاسی کھیل ختم ہوجائے گا اور فاطمہ بھٹو پی پی کی کمان سنبھالیں گی۔ 2029ء تک کشمیر آزاد ہو جائے گا اور کشمیر کی آزادی کے ساتھ ہی خالصتان کی صبح ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہوجائے گی وہ بہت جلد پجارو سے سائیکل پر ہوں گے، پاکستان میں نظام مصطفٰی ﷺ نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اسلام کا ہیڈکواٹر نظر آئے گا،تمام کرپٹ عناصرجیل جائیں گے جس کا سہرا عمران خان کے سر سجے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مریم نواز سنبھالیں گے، حمزہ شہباز کا سیاسی مستقبل نہیں ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.