مائیکروسافٹ ڈرائیونگ لائسنس ٹسٹ کے لیے سمارٹ فون بیسڈ مصنوعی ذہانت کو استعمال کر رہا ہے

مائیکرو سافٹ نے  شمالی بھارت کے شہر دہرا دون  کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے   مل کر ڈرائیونگ لائسنس ٹسٹ کے لیے   ایک سمارٹ فون بیسڈ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کا  Harnessing AutoMobiles for Safety یا ایچ اے ایم ایس سستم مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے ڈرائیور کی ڈرائیونگ کو مانیٹر کرتا ہے۔ ڈرائیونگ ٹسٹ کے دوران ڈرائیور کو فون ڈیش بورڈ کے ہولڈر پر رکھنا پڑتاہے۔فون کا سافٹ وئیر پہلے ڈرائیور کے چہرے اور پھر کیمرے کی پوزیشن کو چیک کرتا ہے۔

 ایک بار ڈرائیونگ شروع ہو جائے تو سافٹ وئیر ڈرائیور کی نظروں، کار کی رفتار اور فرنٹ کیمروں سے بیرونی اشیا سے کار کے فاصلے کو مانیٹر کرتا رہتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے اس سمارٹ فون بیسڈ ڈرائیونگ ٹسٹ سسٹم کو  ڈویلپ کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائیونگ اینڈ ٹریفک ریسرچ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس کے بعد کمپنی نے ڈرائیونگ کے طریقوں جیسے سیدھی پارکنگ یا گول چکر پر گھومنے کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کی تربیت کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ڈرائیور کی انسانوں سے بہتر مانیٹرنگ کر سکتا ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.