فلم اسٹار ثنا کی ایک بار پھر بڑی سکرین پر واپسی
فلم سٹار ثنانے ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ دکھانے کی تیاری کرلی ہے۔اداکارہ ثناکو نئی آنے والی فلم”نکاح”میں ہیرو فرخ علی شائق کے مقابل کاسٹ کرلیاگیاہے ۔ فرخ علی اس سے پہلے ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ فلم کی ممکنہ کاسٹ میں اداکار بابرعلی، جاوید شیخ، ایمان احمد اور عروج شامل ہیں ، فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر وقاص احمد جبکہ ڈی او پی عمار احمد ہیں ۔فلم کامیوزک ساحرعلی بگا نے ترتیب دیا ہےاور راس فلمز نے اسے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم نکاح کی شوٹنگ پاکستان،تھائی لینڈ اور یورپ کے مختلف مقامات پر کی جائے گی جس کیلئے لوکیشنز کا انتخاب فرخ علی شائق اور ٹیم کے ارکان نے کیا ہے ۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز عنقریب ہوگا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.