سابق ملکہ حسن کو فلپائن میں سیاسی پناہ مل گئی

 ایران کی سابق ملکہ حسن بہارہ زارا بہاری کو فلپائن کی حکومت سے سیاسی پناہ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے فلپائن میں قید سابق مس ایران نے فلپائن کی حکومت کو سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

فلپائن کے محکمہ انصاف کے سیکریٹری اور ترجمان مارک پیٹ نے بہارہ زارا کو سیاسی پناہ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق مس ایران کو منیلا کے ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا البتہ اب وہ ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہارہ 18 اکتوبر کو فلپائن کے دارالحکومت چھٹیاں منانے پہنچی تھیں البتہ انہیں ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ انٹرپول کی جانب سے سابق مس ایران کے وارنٹ جاری تھے اسی باعث انہیں حراست میں لیا گیا۔

فلپائن کے محکمہ انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’امیگریشن حکام نے درخواست کے مطابق دستاویزات کی تیاری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سابق مس ایران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے اگر مجھے واپس ملک بھیجا گیا تو قتل کردیا جائے گا یا پھر حکومت زندگی بھر کے لیے جیل میں ڈال دے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.