فلم ’فروزن 2 ‘ کا رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر

تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’فروزن‘ کے سیکوئل’فروزن 2‘ کا کیلیفورنیا میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جلوے بکھیرے۔

اس دوران امریکی گلوکارہ سلینا گومیز نے اپنی 6 سالہ چھوٹی بہن کے ساتھ شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔

افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن فیور کی ہدایت کاری ایک بار پھر کرس بک اور جینیفر لی نے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل، ایڈینا مینزل، جوناتھن گروف اور جوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا، اینا، کرسٹوف اور اولاف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کے لیے جنگلات کا رُخ کرتے ہیں۔

فلم 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.