’ماہا‘ کی وجہ سےمتحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش، اسکول بند،معمولات درہم برہم

متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں تیزہواکے ساتھ طوفانی بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کردیئے۔دبئی کے اسکولوں میں جلدی چھٹی کردی گئی۔اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں پر چھائے گہرے بادل بارش میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکررہے ہیں۔اور گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارش کا یہ سلسلہ آئندہ روز بھی جاری رہ سکتا ہے۔

گولف نیو ز کے مطابق بار ش میں مزید شدت آسکتی ہے۔جبکہ آئندہ روز کے اختتام تک طوفانی ہواو¿ں کے جھکڑ چلنے اور موسلا دھار بارش کاسلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔حکام کے مطابق ہر سال موسم گرماکے اختتام اور سرما کے آغاز میں ی بارشیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ماہاطوفان کے باعث صورتحال مزید پریشان کن ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی بیورو کی جانب سے امارات بھر میں سرخ وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی صورتحال میں اضافہ ہو سکتاہے۔رپورٹ کے مطابق خلیج عرب میں طوفان مسلسل شدت اختیارکررہا ہے اور پانی کی لہریں نو فٹ تک بلند ہورہی ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.