معروف ریسلر جان سینا کی فلم ’پلیئنگ ود فائر‘ ریلیز

معروف ریسلر جان سینا کی مزاحیہ فلم ’پلیئنگ ود فائر‘سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ریسلر جان سینا کی مزاح سے بھرپور فلم ’پلیئنگ ود فائر‘گزشتہ روز سینماء گھروں زینت بنی جسے شائقین نے بھرپور سراہا ہے۔

جان سینا نے فلم کی ریلیز سے قبل پروموشنل تقریبات میں شرکت کی غرض سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے بریک لے رکھی تھی۔

ہالی ووڈ کی دھوم مچا دینے والی فلم میں فائرفائٹرزاور شرارتی بچوں کی دھما چوکڑی دکھائی گئی۔

جب فائر سپرنٹینڈینٹ جیک کارسون اپنی ٹیم کے ساتھ گھر میں پھنسے تینوں بچوں کو ریسکیو کرتے ہیں البتہ بچوں کی مسلسل شرارتیں انہیں جدید مہارت کے باوجود پریشان کردیتی ہیں۔

ایک فائر فائٹر بچوں کے قریب جاکر انہیں صورتحال سمجھانے کی کوشش کرتا ہے اسی دوران دیگر تین ریسکیو اہلکار بچوں کی نفسیات کو سمجھ جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جان سینا، جوڈی گریر، کیگن مائیکل کی، بیراننا ہائی لیڈ برانڈ شامل ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.