نجمہ نورین پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں

واپڈا کی ایتھلیٹ نجمہ نورین خواتین کی400 میٹر ریس میں 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

پشاور میں کھیلے جارہے 33ویں نیشنل گیمز میں نجمہ نورین نے400 میٹر کا فاصلہ 53 سیکنڈ میں طے کیا۔

اس سےقبل 400 میٹر کا فاصلہ 55.3 سیکنڈز میں طے کرنےکا ریکارڈ تھا۔

نجمہ نورین نے400 اور 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، وہ گزشتہ 10 سال سے پاکستان کی نیشنل چئمپین ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.