وقار یونس نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور انہیں بریڈمین آنری میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کے شاندار فاسٹ باﺅلر وقار یونس کو سڈنی میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بریڈ مین فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام بریڈ مین میوزیم کی 30 سالہ تقریب سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔

ترجمان بریڈمین میوزیم کے مطابق وقار یونس کو کرکٹ کی میراث قائم رکھنے پر شامل کیا گیا ہے،میدان اور میدان سے باہر بھی وقار یونس کی بہت خدمات ہیں۔وقار یونس نے اس موقع پر بریڈمین فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے اس ایوارڈ کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.