ٹویٹر نے صارفین کو بڑا اختیار دے دیا
سان فرانسسکو: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کو نئی سہولت فراہم کردی جس کے تحت اب وہ غیرمتعلقہ کمنٹس کو چھپا سکیں گے۔
ٹویٹر کی جانب سے جمعرات کے روز نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا، انتظامیہ کے مطابق اب کوئی بھی صارف اپنی ٹائم لائن پر آنے والے ناپسندیدہ جواب چھپا سکتا ہے۔ اعلامیے میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹویٹر صارفین کو بہتر اور اچھا ماحول فراہم کرنے کے لیے اس طرز کے اقدامات مستقبل میں بھی کیے جائیں گے۔
پروڈکٹ مینجمنٹ کے سربراہ سوزانے ژی کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ بہت سارے صارفین اپنے ناپسندیدہ ٹویٹ کے جواب میں مغلظات بکتے ہیں اور یہ چیز دیگر صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر رہی تھی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اب صارفین محفوظ اور آزادانہ ماحول میں ٹویٹر استعمال کرسکیں گے۔ٹویٹر کے مطابق صارف جن جوابات کو ہائیڈ کرے گا انہیں سرمئی رنگ دے دیا جائے گا، ایک آئی ڈی کی مسلسل شکایت ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے چند پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ سوزانے ژی کا کہنا تھا کہ صارفین کو اختیار دینے کا مقصد ٹویٹر پر مثبت گفتگو کا فروغ ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.