پاکستانی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

کاروبار کی بحالی اور ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کی ہفتے وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کاروبار میں تیزی رہی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 0.9 فی صد کا اضافہ ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 37583 سے بڑھ کر 37925 پر بند ہوا، مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 33 ارب روپے اضافے سے 7247 ارب روپے ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی، جب کہ اسٹاک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر شئیرز کی خریداری میں تیزی پر انڈیکس بند ہوا۔

یاد رہے کہ تین دن قبل بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبر ون قرار دے دیا تھا، کہا گیا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر بڑے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بن گئی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے، فکسڈ انکم منافع کی کمی پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ گئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.