مہوش حیات اپنی پہلی محبت خود سامنے لے آئیں

: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے  اپنی پہلی محبت کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ الفاظ تحریر کیے۔ مہوش حیات نے لکھا کہ ’کسی کو بھی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ چاولوں کی طرح کا سلوک کرے کیونکہ آپ بے بی گرل بریانی ہیں‘۔

مہوش حیات نے اس کپیشن کے ساتھ لکھا کہ ’بریانی ہمیشہ سے میرا پہلا پیار ہے‘۔

یاد رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے بھائی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں ایک نغمہ گن گنا رہے تھے۔

مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ’میں اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ امریکا کے گٹار سینٹر  اسٹرنگز خریدنے گئی، جہاں ہم نے جیمنگ کی اور دیسی میوزک متعارف کرایا، یہ میرا پسندیدہ گانا ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد سے اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.