عالمی شہرت یافتہ بزنس اینکر رچرڈ کوئسٹ آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے عالمی شہرت یافتہ اینکر رچرڈ کوئسٹ آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور دو سے پانچ تاریخ کے درمیان لاہورمیں قیام کریں گے ۔لاہور میں وہ ایڈ ایشیا2019کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
کوئسٹ سی این این کے تجارتی نمائندہ ہیں اور وہ ہفتے میں پانچ دن کوئسٹ مین بزنس کے نام سے پروگرام کرتے ہیں۔ ان کے پروگرام میں تجارت، پیسہ کمانے اور خرچ کرنے کے گر سکھائے جاتے ہیں۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والے کوئسٹ سی این این کے پروگرامز بزنس ٹریولر ، دی ایکسپریس اور کوئسٹس ورلڈ آف ونڈر جیسے پروگراموں کی بھی میزبانی کرتے ہیں۔
انہوں نے معیشت جیسے سخت خشک موضوع اورٹی وی انٹرٹینمنٹ کے درمیان موجود فرق کے درمیان پل کا کردار اداکیاہے۔عالمی کمپنیوں کے سی ای اوزاور وزرائے خزانہ ان کے پروگرامز میں خوشی سے شرکت کرتے ہیں۔ان کے پروگراموں میں برطانیہ کے ڈیوڈ کیمرون،چیک ری پبلک کے پیٹر نکاس سمیت کئی عالمی رہنماورلڈ بینک کے سابق سربراہ ، یورپین پالیسی میکرز، آئی ایم ایف سربراہ کرسٹینا لیگارڈ،بینکاری کے ٹائیکون جیمی ڈائمن ، مورگن چیز اور رابرٹ زوئیلک سمیت کئی نامور شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔
ان کے منفرد انداز نے انہیں براڈ کاسٹ بزنس کی دنیا میں ایک نمایاں مقام عطا کیاہواہے اور وہ سی این این کیلئے دنیا بھر میں ہونے والی معاشی کانفرنسز ، تقریبات اور منصوبوں کی رپورٹ کرچکے ہیں۔کوئسٹ نے 1985 میں بی بی سی سے اپنے کام کا آغازکیاتھا تاہم 2001میں انہوں نے سی این این جوائن کرلیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.