امریکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں شاندارمواقع ہیں، کونسلر یو ایس ایڈ
کونسلریوایس ایڈ رےسینٹیلا نے کہا ہے کہ امریکی تجارتی برادری منفی تاثرکےسبب پاکستان آنےسےکتراتی ہے تاہم امریکی سرمایہ کاری کیلئےپاکستان میں شاندارمواقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کونسلریوایس ایڈ رےسینٹیلاکے دورہ کراچی چیمبر کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔اعلامیہ کے مطابق کونسلریوایس ایڈرےسینٹیلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کوماضی میں کئی چیلنجزکاسامنارہالیکن اب ملک ترقی کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑی اورجانوروں کی خوراک میں تعاون بڑھایاجاسکتاہے، رابطے بڑھانے سےسرمایہ کاری بڑھےگی۔
کونسلریوایس ایڈرے سینٹیلا کا کہنا تھا کہ امریکاگوشت، سویابین، دیگرزرعی مصنوعات پاکستان کوبرآمدکرتاہے جب کہ امریکاسالانہ50ملین ڈالرمالیت کاخشک دودھ پاکستان کو برآمدکرتاہے، امریکا ڈیری اور جانور پالنےسےمتعلق تکنیکی تربیت فراہم کرنےکیلئےتیارہے۔
رےسینٹیلا کا کہنا تھا کہ امریکی تجارتی برادری منفی تاثرکےسبب پاکستان آنےسےکتراتی ہے، قانونی رکاوٹیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کےمسائل بھی ہیں تاہم امریکی سرمایہ کاری کیلئےپاکستان میں شاندارمواقع ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.