پاکستان کا نام روشن کرنے والی قومی اسکریبل ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

 پاکستان کا پرچم فخر سے بلند کرنے والی قومی اسکریبل ٹیم انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئی، پاکستان نے 6 میں سے 5 کیٹگریز میں ٹائٹل اپنے نام کیے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی قومی اسکریبل ٹیم انگلینڈ سے واپس وطن واپس پہنچ گئی، عماد علی نے 13سال کی عمر میں کم عمر ترین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی جونئیر اینڈ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں حصہ لیا، اور بھرپور مقابلے کے بعد پاکستان کا سبزہلالی پرچم فخر سے بلند کیا، پاکستان نے 6 میں سے 5کیٹگریز میں ٹائٹل اپنے نام کیے۔

طٰہ مرزا نے انڈر18، صائم وقار انڈر 14، مونس خان نے انڈر 12 کا ٹائٹل جیتا جبکہ مصباح الرحمان انڈر 10 کیٹیگری کے ورلڈ چیمپئن بنے، پاکستان نے ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کے ڈویژن بی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

دانیال ثنااللہ نے ہم وطن طٰہ مرزا کو ہرا کر ڈویژن بی کا ٹائٹل جیتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سال 2018ء میں بھی پاکستان نے جونیئر اسکریبل ورلڈ کپ کی تمام 6 کیٹیگریز اپنے نام کی تھیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.