متحدہ عرب امارات میں بغیر ڈرائیور گاڑی چلانے کا تجربہ کامیاب رہا

ڈرائیورکے بغیر کار چلانے کا تجربہ دُبئی اور ابو ظہبی کے رُوٹ پر کیا گیا نیوز ایجنسی کے مطابق 2021ء تک امارات میں ڈرائیوروں کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر چلنے لگیں گی

متحدہ عرب امارات میں مستقبل قریب میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلائے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں ایمریٹس اتھارٹی فار سٹینڈرڈائزیشن اینڈ میٹرولوجی (Esma) کی جانب سے دُبئی سے ابو ظہبی تک بغیر ڈرائیور والی مرسیڈیز گاڑی چلانے کا تجربہ کیا گیا، جو خاصی حد تک کامیاب ثا بت ہوا ہے۔ اس دوران پیش آنے والے چیلنجز کو بھی مانیٹر کیا گیا۔تاہم کچھ معاملات ہیں جن پر ابھی غور کیا جا رہا ہے، وہ یہ کہ یہ ڈرائیورز کے بغیر گاڑیاں گرمی کے مہینے میں کتنی کامیابی سے کام کریں گی اور روزمرہ کے ٹریفک معمولات سے کس طرح نمٹیں گی۔ (Esma) کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ عبدالقادر المعینی نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ڈرائیور لیس گاڑی کی ڈرائیونگ کو ایک خاص ماحول میں رکھ کر چیک کیا ہے۔اس گاڑی کو کسی ٹیسٹنگ ٹریک پر نہیں، بلکہ عام ٹریفک کے لیے استعمال ہونے والے روڈ پر چیک کیا گیا۔ ویسے تو یہ تجربہ کامیاب رہا، تاہم کچھ چیلنجز سامنے آئے، وہ یہ تھے کہ سامنے سے گاڑی آنے کی صورت میں یہ ڈرائیور لیس گاڑی کس طرح سے کام کرے گی، اسی طرح کسی شخص کے سامنے آنے پر اس بغیر ڈرائیور کی گاڑی کی کم رفتار اور تیز رفتار کی صورت میں بریک کیسے لگے گی، ابھی اس جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑی کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔عبداللہ المعینی نے یہ بات پانچویں فیوچر موبیلٹی کانفرنس کے ایک سیشن کے خاتمے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور لیس گاڑیوں کو متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر لانے کے لیے کئی سالوں سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، اس نوعیت کی ڈرائیونگ کے لیے کجھ قواعد و ضوابط تشکیل دینا بھی ضروری ہیں۔ تاکہ ان کاروں میں سوار افراد اور دیگر ڈرائیورز کی زندگیوں کو خطرات لاحق نہ ہوں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.