چین اور روس کی سرحد پر بنی جھیل برف میں تبدیل

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو رہے ہیں تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب یخ بستہ ہواؤں نے نہ صرف چین اور روس کی سرحد پر بنی xingkai نامی جھیل کو جما دیا بلکہ تیز ہوا کے باعث جھیل کی لہروں سے برف کی دیوار سی بن گئی۔

یوں جھیل کی اُٹھتی لہروں کا برف میں تبدیل ہونے اور 2فٹ اونچی برف کی دیوار سرحد کے دونوں پار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس خوبصورت منظر کو دیکھنے جھیل کا رخ کر رہی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.