ایڈیلیڈ ٹیسٹ، میزبان ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں کل سے شروع ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی قائد ٹم پین کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھا جائے گا، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون بینکرافٹ اور جیمز پیٹنسن کو شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا، آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.