ملک میں ٹیکس نیٹ میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، شمشاد اختر

 سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، حکومت کو اسٹرکچرل ریفارم کو تیزی رفتاری سے کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شمشاد اختر نے کہا کہ کوئی بھی ملک راتوں رات انفرا اسٹرکچر نہیں بناسکتا، پاکستان کی ترقی کیلئے حکومت کو اسٹرکچرل ریفارم کو تیزی رفتاری سے نافذ کرنا ہوگا۔

ٹیکس کے نظام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تمام شعبے کی آمدن پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔

شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ملک کے مالی مسائل کےحل کے لیے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، زرعی شعبہ کا جی ڈی پی میں بڑا حصہ ہے، ریونیو سے حاصل آمدن کا اہم حصہ عوام کو سہولت دینے پر خرچ ہونا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ صارفین کے استعمال کی اشیاء کی کیا کوالٹی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، اگر مہنگی اشیا خریدنے کے باوجود کوالٹی کا مسئلہ ہوتو ایکشن ہونا چاہیے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.