2019 کی تیسری سہ ماہی میں 80 فیصد ایپس ڈاؤن لوڈز صرف 1 فیصد پبلیشرز کی تھیں
ایک تجزیاتی کمپنی سنسر ٹاور کی تحقیق کےمطابق 2019 میں ایپل کے ایپ سٹور اور گوگل کے پلے سٹور پر 1 فیصد ٹاپ ایپ پبلیشرز کے ایپ ڈاؤن لوڈ کی تعداد مجموعی ڈاؤن لوڈز کا 80 فیصد ہے۔
80 فیصد ڈاؤن لوڈ کا مطلب 29.6 ارب ڈاؤن لوڈ ہیں جبکہ 2018 میں ایپ سٹور اور پلے سٹور پر ایپلی کیشنز کی مجموعی تعداد 3.4 ملین تھی۔یہ 2014 کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے۔بدقسمتی سے 2018 میں 26 فیصد ایپس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد کم از کم 1 ہزار ہے۔یہ 2014 کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایپ سٹور اور پلے سٹور سے بہت کی ایپس غائب ہو گئی ہیں۔
دونوں ایپلی کیشنز سٹورز پر پبلیشرز کی کل تعداد 7 لاکھ 92 ہزا ر ہے جبکہ ٹاپ 7 ہزار 9 سو 20 پبلیشرز کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 23.6 ارب ہے۔
ظاہر ہے کہ فیس بک ٹاپ 1 فیصد میں شامل ہے۔ 2019 کی تیسری سہ ماہی میں فیس بک ایپس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 682 ملین رہی۔
یہی حال موبائل گیمز پبلیشرز کا ہے۔ ٹاپ 1 فیصد گیم پبلیشر کے انسٹال کی تعداد 9.1 ارب ہے جو کل گیمز ڈاون لوڈز کا 82 فیصد ہے۔ جبکہ باقی 2 ارب ڈاؤن لوڈز بقیہ 99 فیصد پبلیشرز کی ہیں۔
جہاں تک آمدن کا تعلق ہے تو یہ فرق یہاں بہت زیادہ ہے۔ تیسری سہ ماہی کی 22 ارب ڈالر کی آمدن میں سے ٹاپ 1 فیصد کا حصہ 20.5 ارب ڈالر رہا جبکہ بقیہ 7 فیصد باقی کے 99 فیصد یعنی 1 لاکھ 51 ہزار 56 پبلیشرز میں تقسیم ہوا۔
تبصرے بند ہیں.