آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ 11 دسمبر سے 15 دسمبر تک راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ مائیکل گف اور رچرڈ کیٹل بروف فیلڈ امپائرز ہوں گے، رچرڈ ایلنگورتھ تھرڈ امپائر جبکہ شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے 23 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے میچ ریفری جیف کرو ہوں گے جبکہ بروس اوزنفورڈ اور جوئل ولسن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔ گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ اور احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.