25 ویں سالگرہ پر پلے سٹیشن کو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کنسول کا گینیز ریکارڈ مل گیا

پلے سٹیشن کے اوریجنل جاپانی کنسول کو 3 دسمبر 1994 کو پیش کیا گیا تھا۔ پلے سٹیشن کنسول کی 25 ویں سالگرہ پر گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کنسول کے عالمی ریکارڈ سے نوازا ہے۔
پلے سٹیشن   اب تک کا کامیاب ترین کنسول ہے۔  25 سال پہلے اس کی لانچنگ کے دن ہی اس کے 1 لاکھ یونٹ فروخت ہو گئے تھے۔
پلے سٹیشن  کنسولز کو  نائیٹنڈو 64 اور سیگا سیٹرن نے کافی سخت مقابلہ دیا  تھا لیکن پلے سٹیشن 1 کی فروخت ہی ان دونوں کنسولز کی مجموعی فروخت سے زیادہ ہے۔

  پلے سٹیشن کے تمام ورژنز کے  مجموعی طور پر 450 ملین  یونٹ فروخت ہوئے ہیں۔ پلے سٹیشن 2، پلے سٹیشن 4 اور پلے سٹیشن سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ورژنز ہیں۔سونی نے پچھلے ماہ بتایا تھا کہ پلے سٹیشن 4 نے مجموعی فروخت میں Wii کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گینیر ورلڈ ریکارڈ نے پلے سٹیشن کو  سب  زیادہ فروخت ہونے والا کنسول قرار دیا ہے۔نومبر کے شروع میں پلے سٹیشن نے  450 ملین یونٹ  فروخت کرنے کا ہدف پورا کیا تھا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.