صدر مملکت کا آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینجز کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کی آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 39 مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے نمایاں کارکردگی پر افسران، جوانوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی مارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارت پر شوٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نشانہ بازی میں اعلیٰ مہارت قابل قدر کامیابی ہے، جو سپاہیانہ مہارتوں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.