قطر: پہلے ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا آغاز

قطر میں پہلے ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں قطر سمیت 13 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 30 ٹیمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

اس سے پہلے ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں رنگ برنگی درجنوں دیوہیکل غباروں نے دن کی روشنی میں جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں رات کی تاریکی میں برقی قمقموں سے سجے غباروں کی روشنی سے آسمان جگمگا اُٹھا۔

اس خوبصورت نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جبکہ اس دوران میوزک کی شاندار پرفارمنس نے فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے، جسے شائقین نے خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ گرم غباروں کا یہ رنگا رنگ میلہ 12روز تک جاری رہے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.