آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال کر دیا ؟بھارت کی پوزیشن واضح
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019-21 میں بھارت کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اس نے مسلسل سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے، بھارت نے رواں سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ۔اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبلپر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک سات میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 4 میچز جیتے، دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، یوں آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر 176 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔نیوزی لینڈ اور سری لنکن ٹیمیں 60، 60 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 56 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی اور وہ بغیر کسی پوائنٹ کے چھٹے نمبر پر ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.