ایشیا کی 10 پرکشش خواتین میں ماہرہ اور مہوش شامل
دنیا کے سب سے بڑے براعظم ایشیاء میں خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارائیں بھی نمایاں رہیں۔
برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی ‘کی جانب سے تیار کی گئی ایک فہرست میں ایشیاء کی 50 پرکشش خواتین کی ٹاپ ٹین فہرست میں مہوش حیات اور ماہرہ خان کا نام شامل کیا گیا۔
ہفت روزہ شوبز میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے سال 2019 کی ’ایشیا کی 50 پرکشش خواتین‘ کی فہرست اگرچہ 13 دسمبر کو شائع کی جائے گی، تاہم اس فہرست میں شامل خواتین کے نام سامنے آئے ہیں۔
اس فہرست میں جگہ بنانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ماہرہ خان، مہوش حیات، حنا الطاف اور مایا علی شامل ہیں۔
فہرست مرتب کرنے والے ایڈیٹر اسجد ناظر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایشیاء کی7 پرکشش خواتین کے نام دیے، جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھےنمبر پر ہیں۔
اسی ٹوئٹ میں دہائی کی پُرکشش خواتین کی فہرست بھی دی گئی جس میں بھی ماہرہ جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ۔
ایشیاء کی ٹاپ 10 پُرکشش خواتین
1: عالیہ بھٹ
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کو ایشیاء کی سب سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش خاتون قرار دیا گیا۔ 92 ویں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کی جانے والی فلم ’گلی بوائے‘ میں عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
2:دپیکا پڈوکون
ایشیا کی پُرکشش ترین خواتین کی فہرست میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کا دوسرا نمبر رہا لیکن دہائی کی پُرکشش خواتین کی فہرست میں پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب رہیں ۔
3:حنا خان
بھارتی ڈراموں اور پھر ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی 32 سالہ اداکارہ حنا خان تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہیں۔
انہوں نے خوبصورتی میں معروف اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
4: ماہرہ خان
پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پرُکشش خواتین کی فہرست میں چوتھا نمبر لینے میں کامیاب رہیں جبکہ دہائی کی پُرکشش خواتین کی فہرست میں ماہرہ کا نمبر تیسرا رہا۔
5: سربھی چندنا
بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سربھی چندنا کا پانچواں نمبر رہا۔ انہوں نے خوبصورتی میں کترینہ اور پریانکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
6: کترینہ کیف
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اس بار ایشیا کی چھٹی جاذب نظر خاتون قرار دیا گیا۔
7: شیوانگی جوشی
معروف بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 20 سالہ شوانگی ایشیاء کی ساتویں پر کشش ترین خاتون قرار پائیں۔
8: نیا شرما
28 سالہ بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما کو ایشیاء کی آٹھویں پرکشش خاتون قرار دیا گیا۔
9:مہوش حیات
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نواں نمبر لینے میں کامیاب رہیں ۔
:10 پریانکا چوپڑا
رواں سال متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا کا نمبر دسواں رہا۔ پریانکا دہائی کی پُرکشش ترین خواتین کی فہرست میں دوسرا نمبر لینے میں کامیاب رہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیاء کے پُرکشش ترین مردوں کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی جس کی ٹاپ 10 لسٹ میں پاکستانی اداکار بلال اشرف جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ دہائی کے پُرکشش ترین مردوں میں علی ظفر کا تیسرا نمبر تھا ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.