وزیراعظم 16دسمبر کو بحرین کے دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان امیرِ بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں: ترجمان وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم عمران خان کل بروز سوموار 16دسمبر کو بحرین کے دورہ کریں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان امیرِ بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں جہاں وہ کل روانہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے سے واپس آئے ہیں جہاں انہوں نے روزہ رسول ﷺ پر حاضری دی تھی اور سعود ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔مئی 2019ء کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا، مسلسل روابط اس اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں، اعلامیہ دونوں ممالک کی قیادت پاکستان سعودی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جی 20 کی صدارت ملنے پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ سعودی قیادت کا عالمی کمیونٹی میں کردار کا عکس ہے، ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں سال فروری میں دورہ پاکستان انتہائی اہم رہا جس میں سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔اب بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل بحرین روزنہ ہوں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.