آرمی چیف اور اماراتی فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں اماراتی سفارتخانے نے دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کی تصویر بھی شائع کی۔

اس میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابوظبی پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ابوظبی کے ولی عہد نے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان درینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور اس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

رواں برس اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اس دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.