آرمی چیف کا پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔علاوہ ازیں آرمی چیف نے ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کو خود انحصاری اور عالمی معیار حاصل کرنے پر بھی سراہا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.