پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی اقوام متحدہ میں اہم ترین عہدہ حاصل کرلیا

پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کے 63 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب ہو گیا۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ویانا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منصور احمد خان کو سال 2020 میں 63 ویں اجلاس کے لئے سی این ڈی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے پاکستان کو ووٹ دینا پاکستان کے منشیات کے مسئلے پر عالمی پالیسی میں اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کمیشن برائے منشیات اور جرائم کی گورننگ باڈی

ہے،منشیات کے کنٹرول کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقوام متحدہ کے نظام میں پالیسی بنانے کا مرکزی ادارہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ مئی 2019 میں پاکستان کو یکم جنوری 2020 سے چار سال کی مدت کے لئے کمیشن کے ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قیام کے بعد سے چار دہائیوں تک کمیشن میں خدمات انجام دی ہیں۔دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بحیثیت صدر منشیات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے ذریعے کمیشن کی سربراہی کرے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.