جدہ میں جاری پانچویںبین الاقوامی کتب میلے میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی زائرین کی تعداد ایک لاکھ24ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔انٹرنیشنل کتب میلے کا افتتاح گزشتہ ہفتے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا تھا ۔
کتب میلہ گزشتہ 4 برس سے منعقد کیاجاتا ہے جس میں دنیا بھر سے ناشران اور مصنفیں شرکت کرتے ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق امسال 40 ممالک سے 400 سے زائد ناشران اس کتب میلے میں شرکت کر رہے ہیں ۔
میلہ جدہ کے ساحلی علاقے ابحر جنوبی میں لگایا گیا ہے جو 30 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے ۔ کتب میلے میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں جبکہ میلے میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جاتے ہیں ۔
کتب میلے میں خصوصی کارنر مصنفین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جہاں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے مصنفین موجود ہیں جوکتب کے شائقین کی فرمائش پر دستخط بھی کرتے ہیں جبکہ وہ اپنے تجربات سے بھی لوگو ں کو آگاہ کرتے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.