پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی، فتح پاک فوج کے شہیدوں کے نام کر دی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو ہرادیا،عثمان وزیرنے پروفیشنل کیریئر کی تیسری انٹرنیشنل فائیٹ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کر لی۔عثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چمپئن مینی پاکیو کی پروموشن کے زیراہتمام منیلا میں کھیلی گئی۔اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں۔ عثمان وزیر نے کہاکہ اپنی جیت پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں،ملک کی دفاع و سالمیت کے لئے پاک فوج کی خدمات پر سلوٹ کرتا ہوں۔عثمان وزیر نے کہاکہ کامیابی کے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں،آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔عثمان وزیر نے کہاکہ مزید فائٹس جیت کر ملک کے لئے پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں،بہت جلد اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کرونگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.