پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں 400ارب روپے کا اضافہ
پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں ایک ماہ کے دوران چار سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری کم ہو گئی۔
Email This Post اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے اختتام پر بینکوں کے پاس جمع ڈپازٹس کا مجموعی حجم ایک سو تینتالیس کھرب گیارہ ارب چھیاسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نومبر کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں تین کھرب ننانوے ارب پچپن کروڑ چالیس لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس دوران بینکوں کی طرف سے نجی شعبے کو دئیے جانے والے قرضوں میں 75 ارب 64 کروڑ روپے کی ہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری میں 31 ارب 67 کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی اور اس کا حجم 78 کھرب 85 ارب 87 کروڑ روپے رہ گیا، دو ماہ کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 138 کھرب 32 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.