ای میل اور ڈیٹا محفوظ کیسے رکھیں؟
آئے روز سلیبریٹیز کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ بزنس انفارمیشن لیک ہو جانا بھی اب کوئی نئی بات نہیں رہی۔ ایسا کیا کیا جائے کہ آپ اپنی کمیونیکیشن کو محفوظ سمجھ سکیں۔
مطلب اگر آپ کو اپنی بہت ذاتی نوعیت کی انفارمیشن کسی کو بھیجنی ہو جیسا کہ کریڈٹ کارڈ انفارمیشن تو آپ اعتماد کر سکتے ہیں کہ ایمیل سروس پروائیڈر کمپنی ہی کا کوئی ملازم اس کا استعمال نہیں کر لے گا جبکہ موجودہ دور میں زیادہ استعمال ہونے والی سروسز جی میل وغیرہ ڈیٹا کو صرف صارف کے کمپیوٹر سے سرور(server) کے درمیان میں انکرپٹ کرتی ہیں، سَروَر پریہ ڈیٹا ٹیکسٹ کی صورت میں دستیاب ہوتا ہے کیونکہ انکرپشن کِی ان کمپنیز کے پاس ہوتی ہے۔
ایسے ہی بزنس سیکریٹس شئیر کرتے ہوئے آپ چاہتے ہیں کہ ڈیٹا تک رسائی بس مطلوبہ فرد کی ہو اور کوئی غیر متعلقہ شخص اس کو سمجھ نہ پائے۔ ای میل سروسز کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ آپ کے ڈیٹا کا بہت باریک بینی سے جائزہ لے کر اس کو آپ کے لیے کسٹمائیزڈ (مطلب خاص آپ کے لیے) اشتہارات ڈیزائن کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں اور وہ آپ کی ان ای میلز کی کاپی بھی رکھتی ہوں جو ہو سکتا ہے کہ آپ ڈیلیٹ کر چکے ہوں۔
ایسا کیا کیا جائے کہ آپ کے ڈیٹا تک ای میل پرووائیڈنگ کمپنی کے ملازمین کی بھی رسائی نہ ہو۔ اس بحث سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اگر انکرپشن اور ڈیکرپشن کِیز صرف اِی میل بھیجنے اور موصول کرنے والے صاحبان کے پاس ہوں گی تو اس پوری کمیونیکیشن کو کوئی سمجھ نہیں پائے گا اور ایسے کیا فیچرز کسی ای میل سروس میں ہو تو محفوظ سمجھی جائے گی؟
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن:
تبصرے بند ہیں.