اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کی باضابطہ اجازت مل گئی

اسرائیلی شہری اب سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے، اسرائیلی وزیر داخلہ نے اجازت نامے پر دستخط کر دیے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی وزارت داخلہ نے سعودی عرب سفر اور وہاں دورے کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی شہری سعودی عرب کا کاروباری اور مذہبی جگہوں کا دورہ بھی کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں ہوں گی، اس عمل سے آمدن کو بڑھانے سمیت بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.