چین اسلحہ سازی میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

چین اسلحہ بنانے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق چین اسلحہ سازی میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد چین اسلحہ تیار کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس کی سالانہ فروخت کا تخمینہ 70 سے80ارب ڈالر ہے جبکہ روس اسلحہ تیار کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔

رپورٹ کے مصنف کا کہنا ہے ماضی میں چین روس اور یوکرین سے ہتھیاروں کی بڑی درآمد کرتا تھا لیکن اب چین کا اسلحےکےلیے دوسرے ملکوں پرانحصار اب نہیں رہا۔

چین کی اسلحہ سازکمپنیاں بین الاقوامی حریف کمپنیوں سےزیادہ صلاحیت رکھتی ہیں اور دنیا کی ٹاپ 10 ہتھیار کمپنیوں میں سے 3 چینی کمپنیاں ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.