پاکستان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی کامیاب ترین ٹیم

سرفراز احمدٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان ہیں جنھوں نے37میں سے29میچز جیتے ہیں۔ 2016 سے 2018تک پاکستان کی ٹی ٹونٹی میں کارکردگی غیرمعمولی رہی ،اس دوران پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارہ ٹی ٹونٹی سیریز جیتیں، پاکستان 150 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والا دنیا کا پہلا ملک بھی ہے، گرین شرٹس کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 91میچز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے لیکن اب پاکستان کی ٹاپ پوزیشن خطرے میں ہے۔پاکستان بنگلہ دیش ایک میچ ہارا تو عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا جائے گا، پاکستان نے سب سے زیادہ 23 ٹی ٹونٹی میچز آسٹریلیا کیخلاف کھیلے ہیں،زیادہ فتوحات نیوزی لینڈ اور سری لنکا کیخلاف حاصل کیں،ٹیم کو دونوں ٹیموں کیخلاف21،21 میچز میں 13،13 کامیابیاں حاصل ہوئیں۔پاکستان 2009میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی جیت چکا ہے، 2019پاکستان کیلیے انتہائی مایوس کن سال رہا۔جنوبی افریقاکے خلاف اسے شعیب ملک کی قیادت میں تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی، سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ سے واحد میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 8ویں نمبر کی ٹیم سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کی ہزیمت کا سامنا رہا۔ سرفراز احمد کپتانی سے ہٹادیے گئے اور آسٹریلیا کے دورے میں بابراعظم کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن اس دورے میں پاکستان سیریز کے تین میں سے دو میچ ہارگیا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، اسی دوران عالمی نمبر 2 انگلینڈ کو نیوزی لینڈ نے شکست دے دی تھی اس طرح پاکستان کی نمبر ایک عالمی رینکنگ آسٹریلوی دورے میں ختم ہونے سے بچ گئی تھی۔‎

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.