امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے گریمی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا
موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی 2020 میں نوجوان امریکی موسیقار و گلوکارہ بلی ایلش نے میلہ لوٹ لیا اور سال کے بہترین گانے سمیت 5 ایوارڈ جیت لیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 62 ویں گریمی ایوارڈز کی سالانہ تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس میں 18 سالہ امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے 5 ایوارڈ جیت کر میلہ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے بہترین نئے فنکار، کم عمر ترین فنکارہ اور سال کے بہترین ریکارڈ اور بہترین البم کے اعزاز بھی اپنے نام کیے۔
بلی کے بڑے بھائی کو فنیس او کونیل نے بھی سال کے بہترین پروڈیوسر کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ انہوں نے اپنی بہن کے البم پر کام کرنے پر حاصل کیا۔
اس تقریب میں امریکا کے لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جو کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.