سجل اور احد ’پیسا ایوارڈز ‘2020 کیلئے نامزد
پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) 2020 کی نامزدگیاں سامنے آگئی ہیں جس میں سجل علی کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جبکہ احد رضا کو بہترین اداکار کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
دونوں کو گزشتہ برس ڈرامہ سیریل ’آنگن‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر نامزد کیا گیا۔
اداکارہ سجل علی اور ان کے منگیتر و اداکار احد رضا میر اس وقت ٹی وی اسکرین کی پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
سجل اور احد کی جوڑی نے 2017 میں ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا جس کے بعد دونوں کی جوڑی ’آنگن‘ میں جلوہ گر ہوئی۔
سجل اور احد نے گزشتہ برس 6 جون کو سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوشخبری بھی دی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.