مکہ سے جدہ جانے والی ہائی وے پر شمیسی چیک پوسٹ منصوبے کا 30 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ نے مکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ منصوبہ رمضان کے مہینے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا تاکہ عمرہ زائرین کی بہتر انداز میں خدمت کی جا سکے۔
’نئے شمیسی چیک پوسٹ منصوبے میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور ان کے نائب شہزادہ بدر بن سلطان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔‘
منصوبے کا آغاز 20 دن قبل ہوا تھا۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’شمیسی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کے لیے مخصوص لائنز کی تعداد بڑھا کر 16 ہو جائے گی، اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ اور گنتی کی جائے گی۔‘
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’منصوبے میں شمیسی جیل کی توسیع بھی شامل ہے تاکہ قیدیوں کے معاملات بہتر انداز میں نمٹائے جائیں۔‘
تبصرے بند ہیں.