شاہ سلمان کا پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا ہے۔
کریملن سے جاری بیان کےمطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روس کےصدرپیوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت میں عالمی آئل مارکیٹ کےاستحکام کیلئے طریقہ کار اور اوپیک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماوں نےگلوبل ہائیڈروکاربن مارکیٹ کی صورتحال پر گفتگوکی.
دونوں رہنماؤں میں آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ ممالک،اتحادیوں کا14،15فروری کواجلاس بلانےپر بھی غورجاری ہے۔
اوپیک اجلاس مارچ میں منعقد کیا جائے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.