ریاض میں 755 کلومیٹر طویل سائیکل ریس

سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل سائیکلنگ کے تعاون سے ریاض میں 755 کلومیٹر لمبی سائیکل ریس کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’سعودی ٹور‘ کے نام سے اس ریس کا آغاز 4 فروری کو ہو گا، پانچ مراحل پر مشتمل یہ ریس 8 فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس طویل سائیکل ریس میں بحرین، متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ ،فرانس، جرمنی، برطانیہ، ملائیشیا اور سپین سمیت 13 ممالک کی 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس ریس کو پانچ یومیہ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے،آغاز سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے ہیڈکوارٹر سے ہوگا اور قلعہ المسمک پر اختتام پذیر ہوگی۔
یہ ریس ریاض کے کئی اہم مقامات سے گزرے گی جس میں وادی نمار پارک، قلعہ سادوس اور تاریخی علاقہ بوجیری شامل ہے۔
ریس میں خصوصی طور پر برطانیہ کے سائیکل سوار مارک کیوینڈش، فرانسیسی شہری نیسر بوہانی اور ہالینڈ کے سائیکلسٹ نکی ٹرپسٹرا حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے چیئرمین صباح الکردیس نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ سعودی عرب پہلی مرتبہ  یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل سائیکلنگ کی ایک بڑی ریس کی میزبانی کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس بات پر فخر ہے کہ اس ریس کے انعقاد سے سعودی سائیکلنگ فیڈریشن اپنے خوابوں میں سے ایک کو پورا ہوتا ہوا دیکھ رہی ہے اور بین الاقوامی طور پرسعودی عرب کو سائیکلنگ کے شعبے میں داخل ہونے کا موقع مل رہا ہے۔‘
سعودی ٹور کو دنیا بھر میں 25 ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا،ان میں سے چھ چینل اس ریس کو براہ راست بھی نشر کریں گے۔
اس ریس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دیگر پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں 6 جنوری کو دوپہر سے 12.45پر عام پبلک کو سائیکل ریس کے لیے موقع دیا جائے گا جبکہ اسی دن ایک بجے سے 2.40 تک بچوں کے درمیان مقابلہ کرایا جائے گا۔ خواتین سائیکل سوار 8 فروری کو دن ساڑھے 12بجے سے ڈیڑھ بجے تک سائیکل ریس میں حصہ لیں گی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.